بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی آڑ میں حکومت عوام کے ساتھ پھر ہاتھ کر گئی، خاموشی کیساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  13:31

وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی

بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل

پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 8 روپے 44 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیست فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎