بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اوپن یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کو بہت بڑی رعایت دیدی

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  13:55

علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے طلبہ کو’ گھر کی دہلیز ‘پر سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت فراہم کردی ہے ٗ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے فارم بذریعہ پوسٹ

آفسسز ارسال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ان سہولتوں سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھ کر بھی اُن کو تعلیمی نیٹ میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ہے۔آن لائن اپلائی کرنے یا فارم

بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے۔پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایم اے/ایم ایس سی ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ٗ چار سالہ بی ایس پروگرامز ٗ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز ٗ بی بی اے ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزی اور سرٹیفیکیٹ اِن لائبریرین شپ شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔داخلے کے خواہمشند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 15۔اپریل تک داخلہ فارم ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎