بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کرونا وائرس کے نتیجے میں لوگ آن لائن شادیاں کرنے پر مجبور

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  14:07

کرونا وائرس نے پوری دنیا کے سماجی نظام کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اس وباء کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئیں اور لاکھوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا۔ لوگ اب ھجوم سے دور آن لائن انٹرنیٹ کی دنیا میں شادیاں کرنے پرمجبور ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ارجنٹائن کے ایک جوڑے ڈیاگو اسپٹیا اور صوفیہ

کگوینو کی منگنی کے ایک سال بعد 26 مارچ کو شادی کی تاریخ طے کی تھی مگر ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے وہ اپنی شادی روایتی طریقے سے نہ کرسکے۔ انہوں نے

400 افراد کو شادی کی دعوت دے رکھی تھی۔ بالآخر انہیں شادی انٹرنیٹ کے ذریعے کرنا پڑی۔بیونس آئرس سے700 کلومیٹر شمال مشرق میں کورڈوبا میں ایک فارمیسی کے 42 سالہ ملازم ڈیاگو نے بتایا کہ شادی کسی شخص کی زندگی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہمارے لیے اپنی شادی ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن ہم نے اپنا خواب طے کیا۔ ہم لوگوں کو جمع نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ایسا کرنا سب کے فائدے میں تھا۔‎