بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کرونا وائرس سے لاک ڈائون ، غریب طبقے کی مدد کے لئے آرائیں برادری میدان میں آ گئی

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  14:49

سندھ میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے غریب طبقہ خاص کر روز کمانے والے افراد کو سخت پریشانی کا سامنا مدد کے لیے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان میدان میں آگئی 350خاندانوں میں 15دن کا راشن تقسیم تفصیلات کے مطابق تنظیم آرائیاں پاکستان سکھر

ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری چودھری اظہر حسین ،ضلعی صدر چودھری زاہد اقبال آرائیں اور سٹی صدر یاسر فاروقی وقاص آرائیں نے سکھر میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 350 مستحق خاندانوں میں 15یومیہ کے حساب سے راشن تقسیم کیا ہے اور مزید تقسیم کیا

جارہا ہے راشن میں 7سے 8ایٹم ہیں جن میں مختلف دالیں ،چاول ،گھی، چینی اور آٹا شامل ہے اس موقع پر چودھری اظہر حسین، سٹی صدر یاسر فاروقی اور وقاص آرائیں کا کہنا تھاکہ ہماری تنظیم بلارنگ ونسل تفریق غریب عوام کی بھرپور مدد کرتی آرہی ہے اس وقت غریب بہن بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے اور ہم سب کو ملکر ناصرف کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں ہمیں موجودہ حالاتِ کا بھی مقابلہ کرنا ہے اور ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر ابھرنا ہے تاکہ ہم آ ئند ہ آنے والے وقت کا مقابلہ کر سکیں اور اسی لیے تنظیم کی جانب سے سکھر میں 350 خاندانوں میں 15 روز کا راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔