بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان میں کورونا مریضوں کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان ہیں، مشیر صحت کا خصوصی بیان

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  15:22

کرونا وائرس کے مریضوں کی عمریں 21سے 30سال کے درمیان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تشویشناک خبر دیتے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر مریضوں کی عمریں 21سال سے 30سال کے درمیان ہے ۔ جن میں 64فیصد مرد جبکہ 26فیصد خواتین ان میں شامل ہیں ۔

پاکستان میں 93فیصد مریض بیرون ممالک سے پاکستان آئے ۔ دریں اثنا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 78فیصد کورونا کے مریض ایران سے آئے ہیں۔ اسپیکر کی پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو

لنک کانفرنس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکاء کو کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہؤے کہاکہ پاکستان میں 78فیصد کورونا کے مریض ایران سے آئے ہیں،عوام کو سختی سے منع کیا جا رہا ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،سخت اقدامات کے بعد امید ہے کہ جلد کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے۔‎ان کا کہنا تھاکہ کرونا وائرس سے اب تک8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہےاور21 تاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 اور کے پی کےمیں 80، گلگت بلتستان میں81 ،اسلام آباد میں 20 ،آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین سے 5 لاکھ این95 ماسک موصول ہوگئے ہیں۔