بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کورونا وائرس کو کیسے ختم کیا جائے؟ امریکا میں بیک وقت 3 کلینیکل تجربات شروع،جانتے ہیں ان کیلئے کون کون سی ادویات استعمال کی جارہی ہیں؟

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  15:29

نیو یارک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر امریکا میں بیک وقت 3 قابلِ ذکر کلینیکل تجربات شروع کیے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ایک طرف ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلروکوئن اور اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذکو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے کورونا نمونیا سے شدید متاثر بڑی عمر کے مریضوں

کے لیے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربے کی منظوری دے دی ہے ۔یہ دوا کینسر کو روکنے یا باکل ابتدائی اسٹیج کے کینسر مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ایکٹرمانامی یہ دوا گٹھیا نما جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔