بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سعودی عرب کے بعد پاکستان کے اہم صوبے میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی لگا دی گئی

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  22:14

سعودی عرب میں باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی کے بعد پاکستان کے اہم صوبے سندھ میں بھی باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ حکومت نے 27 مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مسجدوں میں نماز کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا

کہنا ہے کہ مساجد میں صرف امام کے ساتھ صرف تین سے چار افراد نماز ادا کر سکیں گے اور نماز جمعہ کا اجتماع بھی نہیں ہوگا۔