بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کرونا وائرس، مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس ڈیوٹی کے دوران اچانک انتقال کر گئی

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  23:09

لندن کے مشہور کنگ کالج ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ نرس ہسپتال میں مردہ پائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نرس، جو کہ کنگ ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور تھی، صبح 5 بجے کے قریب وارڈ میں بے

ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔کنگ کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی نرس کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا

گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ کالج ہسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے آٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ڈیوٹی پر مامور نرس شائد زیادہ ذہنی دباوَ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گئی ہوں گی۔پولیس کے مطابق نرس کی موت کو مشکوک کیس کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے، بلکہ اسے طبی موت قرار دیکر کورونر کے لیے فائل تیار کی جارہی ہے۔