بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

  بدھ‬‮ 1 اپریل‬‮ 2020  |  14:58

اسلام آبادہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست مستردکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصرعباس شیرازی نے عدالت میں درخواست دائر کی جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی

پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکےہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے درخوست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا؟ چیف جسٹس

نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں، متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے لہٰذا عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑےگی۔بعد ازاں چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎