بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مفت اور بہترین علاج، سعودی عرب میں کرونا سے صحت یاب پاکستانی نوجوان نے سعودی فرمانروا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

  پیر‬‮ 6 اپریل‬‮ 2020  |  19:25

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے، جس میں سعودی شہری بھی ہیں اور تارکین وطن بھی موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے، سعودی عرب کی جانب سے علاج کے بارے میں ایک پاکستانی نے ایک ویڈیو بیان میں سعودی حکومت اور سعودی فرمانروا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

پاکستانی نوجوان جو کچھ روز قبل اس مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا اس کا کنگ فیصل ہسپتال میں علاج معالجہ کیاگیا اور بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس کے بعد یہ پاکستانی نوجوان صحت یاب ہو گیا۔ محمد نامی

پاکستانی نوجوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے۔ اس نے اپنے عربی میں جاری بیان میں بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل طائف میں مقیم تھا، جب اس نے کسی کام کے سلسلے میں ریاض کا سفر کیا تو اس موقع پر اس کی طبیعت خرابی ہوئی تو اسے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ اس پر کرونا وائرس نے اثر کر دیا ہے، محمد نامی نوجوان نے بتایاکہ وہ دیارِ غیر میں مقیم ہونے کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ نہ جانے اس کا سعودی ہسپتال میں

کیسا علاج ہو گا مگر اس کے سارے وہم وسوسے دور ہو گئے۔ کنگ فیصل ہسپتال میں اس کا مفت اور بہترین علاج ہوا، اس موقع اس نے سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کا بہت بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ تارکین وطن کے لئے مفت علاج کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوجوان نے کہاکہ وہ کنگ فیصل ہسپتال کے طبی عملے کا بھی احسان مند ہے، عملے نے دن رات خیال رکھتے ہوئے اس کا بہترین علاج کیا جس کی وجہ سے وہ اب صحت یاب ہو کر واپس اپنے ٹھکانے پر جا رہا ہے۔ پاکستانی نوجوان کی سعودی فرمانروا کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو پر سعودی اور تارکین وطن افراد نے بھی پاکستانی نوجوان کی باتوں کی تائید کی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎