بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی، عورتوں کو کیا ملے گا؟ جنت میں کنواری فوت ہوجانے والی لڑکی کس کی بیوی بنے گی ؟ جانئے

  بدھ‬‮ 8 اپریل‬‮ 2020  |  18:31

نیک عورت اگر شادی شدہ ہے تو جنت میں اپنے جنتی شوہر کے ساتھ رہے گی اور شوہر کو ملنے والی حوروں کی سردار ہوگی، اوراللہ تعالیٰ اس عورت کو ان سب سے حسین وجمیل بنائیں گے اور وہ میاں بیوی آپس میں ٹوٹ کر محبت کرنے والے ہوں گے۔اور اگر دنیا میں عورت کے متعدد شوہر ہوں یعنی عورت نے اپنے شوہر کے انتقال یا اس کے طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کرلی ہو یعنی اس عورت نے دو یا اس سے زیادہ شادیاں کی ہوں تو وہ جنت میں اپنے کس شوہر کے ساتھ رہے

style="text-align: right;">گی ؟ اس بارے میں مختلف اقوال ہیں : (1) اس عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ اس کی زیادہ موافقت ہو اس کو اختیار کرلے۔(2) وہ عورت آخری شوہر کے ساتھ رہے گی۔حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : عورت کو اس کا آخری شوہر ملے گا۔(3) عورت اس شوہر کے ساتھ رہے گی جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہواور وہ شوہر جس نے عورت پر ظلم کیا ہوگا ، اس کو تنگ کیا ہوگا وہ اس عورت سے محروم رہے گا۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ کسی کے دو شوہر ہوں تو وہ جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اختیار دیا جائے گا ، پس وہ اس شوہر کو اختیار کرے گی

جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہو، اور وہی اس کا جنت میں شوہر ہوگا، اے ام سلمہ! اچھے اخلاق والے دنیا اور آخرت کی بھلائی لے گئے۔(4) بعض حضرات نے یوں تطبیق دی ہے کہ اگر سب شوہر حسن خلق میں برابر ہوں تو آخری شوہر کو ملے گی ورنہ اسے اختیار دیا جائے گا۔اور اگر عورت کنواری ہو یعنی اس کا شادی سے پہلے ہی انتقال ہوگیا ہو ، یا شادی شدہ تو ہو ،لیکن اس کا شوہر جنتی نہ ہو تو جنت میں جس مرد کو بھی وہ پسند کرے گی، اس کے ساتھ اس کا نکاح ہوجائے گا، اور اگر موجودہ لوگوں میں کسی

کو بھی پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مرد جنت میں پیدا فرمائیں گے جو اس کے ساتھ نکاح کرے گا۔(23/ 367، ازواج رسول اللہ ﷺ،

ام سلمۃ، ط:مکتبہ ابن تیمیہ، القاہرہ)فقط واللہ اعلم

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کوبڑی مقبولیت حاصل ہے جس کے باعث ملکی سیاسی میدان میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان ہی سیاسی جماعتوں میں کئی نامور سیاست دان ایسے ہیں جو ماضی میں شوبزسے وابستہ رہے ہیں تاہم کئی اداکارشوبز کی دنیا میں کوئی مقام نہ بناسکے لیکن سیاست

کے میدان میں شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔ آصف علی زرداری آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا اہم نام ہیں ملک میں مفاہمت کی سیاست کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرپاکستان بھی رہ چکے ہیں۔ اپنی تقریروں میں سیاسی اداکاروں کی کھچائی کرنے والے آصف علی زرداری کے بارے میں جان کر آپ کو یہ حیرت ہوگی کہ وہ حقیقت میں اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1969 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’سالگرہ‘‘ میں لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بچپن کا کردار خوب نبھایا تھا جسے شائقین سمیت فلمی پنڈتوں نے بھی بے حد سراہاتھا۔ اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال چھوٹے ہیروفلمی کیریئر میں آگے تو نہ بڑھ سکے لیکن آج پاکستان کی سیاست میں ایک ممتازمقام ضروررکھتے ہیں۔

طارق عزیز پاکستان کی سیاست میں ایک اورممتاز شخصیت طارق عزیز بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے لالی ووڈ کی فلموں ’’انسانیت ‘‘ اور ’’ہار گیا انسان‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ طارق عزیزفنی زندگی کی طرح سیاسی میدان میں بھی کافی سرگرم رہے اور انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیرئیرکا آغاز کیا اس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جب کہ 1996 میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ فوزیہ وہاب پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات اورگھن گرج دار گفتگو کے لیے مشہوررہنما مرحومہ فوزیہ وہاب بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں انہوں نے سیاسی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’کْہر‘‘ میں ہیرو کی کزن کاکردار اداکیا تھا۔ حسینہ معین کاتحریر کردہ یہ ڈرامہ 1992-1991 میں نشر ہواجب کہ ڈرامے کے ہیرو معروف ماڈل جنید بٹ تھے اس ڈرامے میں انہوں نے اپنی تندو تیز مزاج کے برخلاف ایک سنجیدہ خاتون کا کردار اداکیا تھا۔

پاکستانی سیاست کی اہم کھلاڑی 17 جون 2012ء کو علالت کے باعث جہان فانی سیکوچ کرگئیں۔ مسرت شاہین پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین پاکستانی سیاست میں کسی تعارف کی محتاج نہیں جتنا نام انہوں نے پشتوفلموں میں اداکاری سے کمایااتنا ہی بڑانام انہوں نے پاکستانی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل انتخابات میں لڑکر کمایا۔ پشتوفلموں کو خیرباد کہہ کرسیاست میں آنے والی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے 20 سے زائد سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کنول نعمان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے بھی شوبز کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا ااغاز1987ء میں کیا جس کے بعد مسلسل 23 سال شوبزکی جگمگاتی دنیا سے منسلک رہیں اورمعروف ڈراموں

’’ پیاس‘‘ ’’کھوجی‘‘ اور ’’ شناخت‘‘ سمیت کئی معروف سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ کنول نعمان 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور اب شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیارکرکے سیاست کے عملی میدان میں سرگرم ہیں۔ حمزہ علی عباسی پاکستان کی نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکارحمزہ علی عباسی بھی ادکاری کے بعد سیاست کے میدان میں بھی قدم جماچکے ہیں پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’’پیارے افضل ‘‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارحمزہ علی عباسی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں ’’وار‘‘ اور’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’پانچواں موسم‘‘ میں اداکاروں اعجاز اسلم، طلعت حسین،عبداللہ کادوانی اور گلاب چانڈیو کے ساتھ مل کر اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے سیاسی کیرئیرکا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ شرمیلا فاروقی 2013ء کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں اور تاحال اسمبلی میں فعال کرداراداکررہی ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎