بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بیٹی کے علاج کے لئے سفر کی اجازت دی جائے، سعودی حکومت نے سفر کیلئے طیارہ بھجوا کر شہری کو حیران کر دیا، بیمار بیٹی کے والدکی خوشی دیدنی

  جمعرات‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2020  |  20:52

سعودی عرب میں کرفیو کے باعث ایک شہر سے دوسرے شہر آمد و رفت پر بھی پابندی ہے۔ العربیہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک بیمار بیٹی کے والد نے حکومت سے عسیر سے ریاض تک سفر کی اجازت طلب کی، جس پر سعودی وزارت صحت نے اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے انسانیت کی شاندار مثال قائم کر دی،

سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ بھجوا دیا۔ جس پر سعودی شہری کی خوشی دیدنی تھی اور سعودی حکومت کے اس اقدام پر شہری حیران رہ گیا۔ اس کو یقین نہیں تھا کہ عسیر سے الریاض تک

کے سفر کے لئے حکومت اسے خصوصی طیارہ دے سکتی ہے۔ بارہ سالہ بیمار بیٹی کے والد حسن الخبرانی کا کہنا ہے کہ اس نے وزارت صحت کے حکام سے رابطہ کیا اور اپنی بیٹی کے الریاض میں علاج کے لیے سفر کی اجازت طلب کی۔ جس پر حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ فراہم کر دیا گیا۔ حسن الخبرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت نے میرے ساتھ جو اچھا سلوک کیا ہے مجھے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ بچی دماغی عارضہ میں مبتلا ہے اور وہ دو ماہ سے بچی کو علاج کے لئے الریاض لے جانا چاہتا تھا، بچی کی سرجری ہونا ضروری ہے۔ اس شخص نے وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر صحت توفیق الربیعہ کی عوام دوست کاوشوں کی وجہ سے ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎