بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سکولوں سے چھٹیاں لیکن حکومت نے اساتذہ کو اب کس کام پر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

  جمعرات‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2020  |  21:06

پنجاب حکومت نے گھر بیٹھے اساتذہ سے گند م کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے اور اب اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اساتذہ گندم

سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الاؤنس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر

صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں نہ الجھا یاجائے۔ حکومت اساتذہ کوغیر تدریسی سرگرمیوں میں الجھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اساتذہ کا وقار متاثرہ ہوگا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ چند اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بند سفری الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اضافی ڈیوٹی سے گھبراتے نہیں ہیں لیکن ہمیں انسداد سمگلنگ جیسے تکنیکی کام کا تجربہ نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومتی امور چلانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اساتذہ سے دیگر ڈیوٹیاں لے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے بھی اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگتی رہی ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎