بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپ اسے پڑھنے کے بعد انشاء اللہ استغفار کے عادی بن جائیں گے

  جمعرات‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2020  |  21:24

ایک بار ایک شخص امام حسن بصریؒ کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی کہ آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا۔انھوں نے جواب دیا: اللہ کی بخشش طلب کرو (یعنی استغفر اللہ کرو)پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا،میں غربت کی شکایت کرتا ہوں۔انھوں نے جواب دیا۔ اللہ کی بخشش طلب کرو۔پھر ایک اور شخص

ان کے پاس آیا اور شکایت کی،میری بیوی بانجھ ہے؛ وہ بچےپیدا نہیں کر سکتی۔" انھوں نے جواب دیا اللہ کی بخشش طلب کرو۔"جو لوگ موجود تھے انہوں نے امام حسنؒ سے فرمایا:ہر بار شخص آپ کے پاس

شکایت لے کر آیا، آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی۔ امام حسن بصریؒ نے جواب دیا، "کیا تم نے اللہ کا بیان نہیں پڑھا؟۔"اپنے رب سے بخشش طلب کرو. بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے. وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گااور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گااور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا

اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں۔کبھی استغفار نہ چھوڑو!برئے مہربانی اسے شیئر کریں اور یاد رکھیں کہ آپ کو ثواب ملے گا ان تمام لوگوں کو یاد دہانی کرانے کی وجہ سےجو آپ کے یاد دلانے سے استغفار کریں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ "اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے رزق فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو." ۔