بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عید کی چھٹیاں ،سٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینک کب سے کب تک بند رہیں گے؟اعلان کردیا گیا

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  11:27

عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور دیگر تمام بینک آج جمعہ 22 مئی تا بدھ 27 مئی 2020ء بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ دیگر بینک اور مالیاتی ادارے 27 مئی (بدھ کو) اپنی مخصوص برانچز کھول سکتے ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر 6 روزہ طویل چھٹیوں کے دوران عوام کو بینکاری

کی مخصوص سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی انتظامیہ 27 مئی کو مختلف تجارتی اور کاروباری مراکز پر مخصوص برانچز کھولنے کے فیصلہ میں خود مختار ہیں۔واضح رہے کہ چھٹیوں

کے دوران آر ٹی جی ایس سسٹم اور این آئی ایف ٹی کے تحت کلیئرنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی تاہم 28 مئی جمعرات این آئی ایف ٹی کے تحت برانچز سے کلیئرنگ کے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا تاریخ کو بینکاری کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ برانچز میں ضروری عملہ کی تعیناتی کے اقدامات کئے جائیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎