بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی لیکن کن چیزوں نے مسافروں کو پریشان کردیا؟بڑا خطرہ منڈلانے لگا

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  11:30

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ چل پڑی، پردیسی گھروں کو لوٹنے لگے، زائد کرایوں نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔لاہور کے لاری اڈے پر بھی بسیں منز ل کی جانب روانہ ہونے لگیں، شہریوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی جاری ہے، شہر میں اڈوں پر چہل پہل ہے۔ من مانے کرائے کی وصولی پر مسافر

پریشان ہیں۔فیصل آباد سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ دوسرے شہروں کو رواں دواں ہے، اڈوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جا رہا، شہری گھروں کو واپسی پر خوش ہیں۔ ملتان میں بھی بس 

ٹرمینلز پر گہما گہمی شروع ہوگئی، مسافر آ بائی علاقوں کو لوٹنے لگے ہیں، زائد کرائے وصول کئے جا رہے ہیں۔

پشاور سے بھی دوسرے شہروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام آباد میں فیض آباد بس اڈے پر مسافروں کا رش ہے، تاہم کرایوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ اوپن نہ ہوسکی، بلوچستان حکومت نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ تاحال نا کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے عوام کی زندگی عزیز ہے، ٹرانسپورٹ کھلنے سے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎