بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان کے اہم علاقے سے اچھی خبر، کرونا سے متاثرہ بڑی تعداد میں مریض صحت یاب ہو گئے

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  11:48

ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جعفرآباد سے کورونا وائرس کے متاثرہ 31مریضوں میں 27مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر روانہ کردیا گیا مزید مریضوں کا بھی علاج معالجہ جاری ہے جو کہ جلد ہی صحتیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار اور روجھان جمالی سے مجموعی طور پر 168افراد

کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں 31افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں کوئٹہ شیخ زید اسپتال میں قرنطینہ کرکے انکا علاج معالجہ شروع کردیا گیا جبکہ 7مریضوں

کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار سے کورونا وائرس کے مریضوں میں صحتیاب ہونے والوں میں 17خواتین جبکہ12مرد شامل ہیں انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کو واحد حل سماجی دوری اور اپنے آپ کو صاف شفاف رکھنا ہے

احتیاطی تدابیر سے ہی اس عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے شہری لاک ڈاؤن کی نرمی سے بیجا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور عید خریداری میں ایس او پیز پر عملدرآمدنہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام عید خریداری میں ایس پی ایز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎