بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


امریکا نے ایران کے وزیرداخلہ سمیت 9 شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  11:58

امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ سمیت 9 شخصیات پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے اس ضمن میں اپنی ویب گاہ پر ایک نوٹس جاری کردیا ہے۔اس نوٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ برقرار رکھنے کی مہم کے تحت وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی سمیت نو افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی

محکمہ خزانہ نے ایران کے تین اداروں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان میں دو جیلیں اور ایک قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مئی 2018ء میں جولائی 2015ء میں ایران

کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد قدغنوں کی زد میں آنے والے ایرانی حکام اور اداروں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکتا ہے اور ان کے اگر امریکا میں کوئی اثاثے ہیں تو انھیں ضبط کر لیا جائے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎