بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لیگی رہنما عطاء تارڑ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہباز شریف کی مہلک وباء کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  13:59

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔لیگی رہنما عطاء تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا، عطاء تارڑ روزانہ کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پارٹی امور پر ہدایات لینے کے لیے ملاقاتیں کرتے تھے۔

عطاء تارڑ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے۔دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1067 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے

بعد مریضوں کی تعداد 50694 تک پہنچ گئی ہے۔15201 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعہ کوملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1174 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیںجن میں پنجاب سے 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے

جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور جمعہ کو مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ، اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے ،علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎