بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


افواج پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ پاکستان کی جانب سے امداد پر امریکی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

  جمعہ‬‮ 22 مئی‬‮‬‮ 2020  |  14:00

پاکستان کی جانب سے امریکہ کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق امریکہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ۔ سفارتخانے کے مطابق طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی -130 طیارہ

کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچا ، اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کیاعلی حکام بھی موجود تھے ،امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکیورٹی امور

، ڈیوڈ ہیلویسمیت ڈائریکٹر ریجنل افئیرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ائیر فورس انٹرنیشنل افئیرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق سفیر پاکستان نے دو نوں ممالک کے عوام اور ان کی مسلح افواج کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے ’’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ‘‘کا اکھٹے ملکر مقابلہ کیا ہے،

پاکستان اور امریکہ کوویڈ- 19 جیسے وبائی مرض کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے کرونا کے خلاف جنگ میں امریکہ کو طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ صحت کے شعبہ میں ہماری شراکت کرونا وائرس کو شکست دینے میں مددگار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ ملکر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎