بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


برطانیہ میں10 ہفتوں بعد اسکول کھل گئے،والدین کا بچوں کوبھیجنے سے انکار

  بدھ‬‮ 3 جون‬‮ 2020  |  12:07

برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں 10ہفتوں کی بندش کے بعد اسکول کھول دیے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں

مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔برطانوی ادارے نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا کہ بہت

سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری چھیالیس سے پچاس فیصد کم رہی جبکہ پچیس فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلے پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لیے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔انگلینڈ میں اسکول کھل گئے مگر ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔‎


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎