بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


’’تمام تعلیمی ادارے، شادی ہالز، پارک اور سینما ہال بدستور بند‘‘ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  بدھ‬‮ 3 جون‬‮ 2020  |  12:32

وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہالز، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔نجی ٹی وی

رپورٹ کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل ا سٹورز، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشازپس 24 گھنٹے کھلی

رہیں گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ گروسری اور کریانہ اسٹورز صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎