بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر آیا تو وزیراعظم عمران خان نے کیاکہا ؟ جانئے

  بدھ‬‮ 3 جون‬‮ 2020  |  12:34

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی لند ن میں منظر عام پر آنے والی تصویر کا بھی تذکرہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں منظر عام پر آنے والی حالیہ تصویر کا بھی تذکرہ ہوا۔کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف ملک کا

بیڑاغرق کرکے باہر سیروتفریح کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔دوسری جانبوزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا۔ذرائع

کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) وزیراعظم کو میڈیکل اسٹاف کی حفاظت سے

متعلق بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں روز بروز کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1621 ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد میں اس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرز ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شامل ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎