بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نیا سیاسی بحران!عوام کو حکومت کے مٹی کے پیر نظر آگئے ،وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟سیاسی جماعتیں چاہ رہی ہیں کہ کوئی بھی آجائے، عمران خان چلا جائے، نئی حکومت بنی تو ۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

  پیر‬‮ 29 جون‬‮ 2020  |  20:40

نیا سیاسی بحران، وزیر اعظم کا اتحادیوں کیلئے عشائیہ، حکومت اتحادیوں کو منا پائے گی ؟ اتحادیوں کے تحفظات کیا ہیں ؟ وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ ق لیگ، اختر مینگل وزیر اعظم کے عشائیہ میں جانے کیلئے کیوں تیار نہ ہوئے ؟ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا

جب مجسمے بنائے جاتے ہیں تو بہت ساری خوبیاں تصور کرلیتے ہیں، آخر میں پتا چلتا ہے کہ اس کے پیر مٹی کے ہیں، عوام کو حکومت کے مٹی کے پیر نظر آگئے ہیں، آنکھوں

سے پردے گر رہے ہیں۔پروگرام میں موجودسینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ بجٹ عوام کیلئے نہیں بنایا گیا، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، موجودہ اتحادی عمران خان کے نہیں ہیں، عمران خان خود ان کے مخالف رہے ہیں۔ حکومت ایکسپوز نہیں ہو رہی یہ اپوزیشن کا امتحان ہے، شہباز شریف کو کھل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا اور عوام کا ساتھ دینا چاہئے۔ماہر سیاسیات ڈاکٹر

سید حسن عسکری نے کہا کہ دو چیزیں واضح طور پر سامنے آگئیں، ایک تو اتحادیوں کے معاملات ہیں دوسرا اپوزیشن ہے۔ سیاسی جماعتوں کی وہ سٹیج آگئی ہے کہ وہ چاہ رہی ہیں کہ کوئی بھی آجائے، عمران خان چلا جائے، سیاستدانوں کو غور کرنا چاہئے کہ عوام اور وہ خود اتنا جلدی کیوں اکتا جاتے ہیں، عمران خان کا اتحادیوں سے براہ راست رابطہ نہیں، حکومت نے پلیٹ میں رکھ کر دیا ہے کہ اپوزیشن کچھ کرلے لیکن اپوزیشن کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، ن لیگ تحریک شروع نہیں کر پائے گی، نئی حکومت بنی بھی تو ق لیگ کی نہیں ہوگی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎