بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


چینی فوج نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

  بدھ‬‮ 1 جولائی‬‮ 2020  |  16:01

چین کی فوج کے ریسرچ یونٹ نے ایک بائیو ٹیک کمپنی کی معاونت سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جسے ایک سال کیلئے استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔قومی موقرنامے جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی فوج کے ریسرچ یونٹ کی جانب سے

تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کو فوجی جوانوں پر استعمال کیلئے منظوری دیدی ہے تاہم یہ منظوری صرف ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔ ویکسین کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک سال کے بعد معیاد میں

مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ ویکسین کی تیاری میں چینی فوج کی معاونت کرنے والی کمپنی کینسینو بائیولوجکس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس ویکسین کے کافی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔یہ ویکسین کینسینو بائیولوجکس اور ملٹری میڈیکل سائنسز کے ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎