بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بچوں اور اساتذہ کے کام کی خبر: سکولوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے، چھٹی کب ہوگی؟ جانیے

  جمعرات‬‮ 17 ستمبر‬‮ 2020  |  11:56

واپڈا کے زیر انتظام تمام سکولوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے، تمام سکولز ہفتے کے روز بھی کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں واپڈا کے زیر انتظام سکولز کے اوقات کار میں ایک روز کا اضافہ کر دیا ہے، واپڈا کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائی سکولز ہفتہ کے روز بھی کھلے رہیں گے،

اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل واپڈا کے سکولز ہفتہ کے روز چھٹی کی جا رہی تھی تاہم اب وفاقی حکومت

کی ہدایات کی روشنی میں سکول کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف” یوم احتجاج” منایا گیا، لیسکو ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نجکاری کے فیصلے کو مسترد کر دیا. آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے نجکاری فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کی قیادت ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے نجکاری کے حکومتی فیصلے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب منافع بخش اداروں کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کیخلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے الیکٹرک اور سٹیل ملز کی نجکاری سے سبق سیکھیں، اداروں کو فروخت کرنے سے صارفین کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے۔ منافع بخش اداروں کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کیخلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کے الیکٹرک اور سٹیل ملز کی نجکاری سے سبق سیکھیں، اداروں کو فروخت کرنے سے صارفین کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎