بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پنجاب پولیس کی بدترین نااہلی، لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی گھر کے دروازے پر آ کر پولیس کے سامنے فرار ہو گیا‎

  جمعرات‬‮ 17 ستمبر‬‮ 2020  |  20:41

لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم پولیس کے سامنے تیسری بار فرار ہو گیا۔ پولیس کی ناقص حکمت کی وجہ سے ملزم اپنے آبائی گاؤں راجہ جنگ میں اپنے گھر کے دروازے پرآیا اور پولیس کی موجودگی بھانپ کر دوبار ہ فرار ہو گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عابد علی اپنے رشتہ دار کے گھر قصور کی تحصیل راجہ جنگ آئے گا، انٹیلی جنس کی رپورٹ کے بعد پولیس کے چند افسران اور اہلکار اس کے رشتہ دار کے گھر جا کر بیٹھ گئے، گزشتہ روز ملزم عابد اپنے رشتہ

دار

کے گھر کے دروازے پر پہنچا لیکن اس پولیس کی موجودگی کا احساس ہو گیا اور وہ گھر میں داخل ہونے کی بجائے وہاں سے فرار ہو گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے جب مرکزی ملزم عابد علی پولیس کی موجودگی میں فرار ہوا ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر یہ سوالیہ نشان ہے۔ اس سے قبل وہ قلعہ ستار شاہ اور پھر ساہیوال سے پولیس کے سامنے فرار ہو چکا ہے۔‎


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎