بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ناقابل یقین انکشاف : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایکسپائر چیزوں سے تیار شدہ کھانا کھلا دیا گیا ، پھر کیا ہوا ؟ جانیے

  جمعہ‬‮ 18 ستمبر‬‮ 2020  |  19:37

دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ،آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کو دئیے گئے کھانوں میں ایکسپائری مصالحے ڈالنے کا انکشاف ہوا۔ہوٹل کے مالک کیخلاف کارروائی کی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کا افتتاح کیا تھا۔

تقریب کے دوران پیش کئے گئے کھانے میں ایکسپائری مصالحے استعمال کئے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے کارروائی بھی کی گئی لیکن ہوٹل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ٹبہ سلطان پور سمیت حلقہ

پی پی235 میں کوئی بھی نیا منصوبہ یا ترقیاتی فنڈز کا اعلان نہ ہو سکا جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ افراد کے لئے نظام آسان بنانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ

تمام صوبوں میں ایسے آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے جو استعمال میں آسان اور صارفین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے.پٹواری اور بدعنوان کلچر کے خاتمے اور اراضی انتقال و دیگر معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ بدعنوانی یا عوام کے لئے بے جا مسائل کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے. کراچی کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ ‘ تعمیرات اور ترقی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 17شہروں کے

ماسٹر پلانز کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تین شہروں کے ماسٹر پلان مرتب کر لئے گئے ہیں چھ شہروں کے پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ بقیہ آٹھ کے ماسٹر پلان جون 2021 میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کراچی ماسٹر پلان 2047 کے کام کا دسمبر میں آغاز کر دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ انضمام شدہ علاقوں کے شہروں کے ماسٹر پلانز کو بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔کراچی شہر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وزیر اعظم نے خاص طور پر ہدایت کی کہ شہر قائد کے ماسٹر پلان کو کم سے کم

وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎