بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روپے کا جوابی وار : ڈالر کی قیمت میں حیران کن اور بڑی کمی کی خبر آگئی

  جمعہ‬‮ 18 ستمبر‬‮ 2020  |  19:42

روپے کی قدر میں بہتری کے باعث ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 40پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے گھٹ گئی ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 40پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 166.30 روپے سے گھٹ کر 165.90روپے اور قیمت فروخت 166.50سے کم ہو کر 166.10روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی کے بعدڈالر کی قیمت خرید 166.10 روپے سے

گھٹ کر 166.00 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 166.50سے کم ہو کر 166.30 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے

مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 949 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ افراد کے لئے نظام آسان بنانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبوں میں ایسے آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے جو استعمال میں آسان اور صارفین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے.پٹواری اور بدعنوان کلچر کے خاتمے اور اراضی انتقال و دیگر معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ بدعنوانی یا

عوام کے لئے بے جا مسائل کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے. کراچی کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ ‘ تعمیرات اور ترقی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 17شہروں کے ماسٹر پلانز کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تین شہروں کے ماسٹر پلان مرتب کر لئے گئے ہیں چھ شہروں کے پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ بقیہ آٹھ کے ماسٹر پلان جون 2021 میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کراچی ماسٹر پلان 2047 کے کام کا دسمبر میں

آغاز کر دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ انضمام شدہ علاقوں کے شہروں کے ماسٹر پلانز کو بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔کراچی شہر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وزیر اعظم نے خاص طور پر ہدایت کی کہ شہر قائد کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎