بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


انسان کے بچے بن کررہیں ،صدف کنول کوناقدین نے ایساکیاکہہ دیاجس پرماڈل غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں ،جانیں

  جمعہ‬‮ 18 ستمبر‬‮ 2020  |  19:55

شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ ناقدین کو دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے راہیں جدا کرنے کے بعد ماڈل صدف کنول سے شادی کی تو مداحوں نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداح صدف کنول پر

خوب لعن طعن کرنے لگے کہ اس نے سائرہ یوسف کا گھر برباد کردیا تاہم ماڈل صدف کنول نے مکمل خاموشی سے اس تنقید کو برداشت کیا لیکن اب پہلی بار اس حوالے سے انہوں

نے لب کشائی کی ہے۔ایک انٹریو میں اداکارہ صدف کنول نے کہا کہ وہ ناقدین کی بالکل پروا نہیں کرتی کہ کون انہیں کیا اور کیوں کہہ رہا ہے، البتہ میں انہیں یہ نصیحت ضرور کرنا چاہوں گی کہ وہ نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ نے ناقدین کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی حد میں رہنا چاہیے اور دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کے بجائے ان کے پاس جو کچھ بھی ہے اسی میں خوش رہنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ماڈل صدف کنول نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے کو چاہیے کہ وہ کسی کے بارے میں بھی سخت رائے نہ رکھیں اور دوسروں پر تبصرے نہ کریں، ’’کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے، انسان کے بچے بن کر رہیں‘‘۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎