بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


میٹرک طلباء و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کب جاری کیے جائیں گے؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  12:40

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ہفتے کی شام 5 بجے کر دیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک نتائج کی کسی بھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا

ہے

کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کان نہ دھریں اور براہ کرم رابطے میں رہیں۔ جیسے ہی میٹرک کے نتائج کی اعلان کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی ہم آپ کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کریں گے۔بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرتے رہیں۔دوسری جانب ایچ ای سی ذرائع نے بتا یا ہے کہ تمام نتائج فائنل ہو چکے ہیں ، سمری کے میٹنگ منٹس کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ بروز سوموار یا منگل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 18ستمبر کو کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب سپیشل کیٹگری کےک 1لاکھ دس ہزار طلباء اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحان دیں گے ۔ بورڈز نے پلان تیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نویں اور دسویں کلاسز کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ سپیشل کیٹیگری کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء کے امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحانات لیے جائیں گے ۔ تعلیمی بورڈز نے پلان تیار کر لیا ہے۔امتحانات کی تیاری کیلئے طلبہ کو ایک ماہ سے کم وقت دیا گیا جبکہ رزلٹ کا نومبر کے تیسرے ہفتے اعلان کر دیا جائے گا ۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎