بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


یہ تو حال ہے ۔۔۔!!! پولیس والوں سے 10 فٹ کا فاصلہ مگر۔۔سانحہ موٹروے کا مرکزی ملزم عابد ڈرامائی انداز میں فرار ،ناقابل یقین تفصیلات

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  13:17

گجر پورہ موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی شیخوپورہ اور قصورکے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا، پولیس 10 فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی، ملزم سالی سے پارک میں ملنے آیا تھا، مکینوں کی پولیس کو اطلاع، ایس ایچ او صرف 3 اہلکار ساتھ لایا۔

پولیس نے ملزم کی سالی کشور اور 2سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی اور رہا بھی کردیا، علاقے میں سرچ کا کام بھی بے سود رہا۔ تفصیلات کےمطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4بجے پرانا ننکانہ میں

اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا۔ملزم عابد علی رائے بلار پارک میں سالی کشور سے بیوی بشریٰ کے متعلق پوچھ رہاتھا کہ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو ملزم عابد علی کی موجودگی کی اطلاع دی، حسب روایت پولیس25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔عینی شاہدین کا کہناکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب عبدالخالق صرف 3 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچاتو فون کرنے والے نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو بتایا کہ یہ عابد علی ہے۔ یہ سنتے ہی ملزم عابد علی پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ صرف دس فٹ کا تھا جبکہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف پانچ منٹ کا ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎