بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار سنجے دت ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تازہ ترین تصویر منظر عام پر

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  13:20

کینسر سے متاثر ہونے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کی تشخیص کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار سنجے دت کو سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُن کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں 10 اگست کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اسپتال سے گھر منتقلی کے ایک روز بعد سنجے دت نے کینسر سے متاثر ہونے کا

اشارہ دیا تھا جبکہ اُن کی اہلیہ منائتا دت نے مداحوں اور

ساتھیوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی تھی۔ سنجے دت اپنے اہل خانہ سمیت گیارہ اگست کی رات خصوصی طیارے سے علاج کے لیے بھارت سے دبئی اور پھر نیویارک روانہ ہوئے۔جہاں ڈاکٹرز نے اُن کو بتایا تھا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوچکے ہیں اور اس کا تیسرا اسٹیج ہے۔ منائنا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنجے دت کی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آج میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اُس نے فیملی کی صورت میں بہت اچھا تحفہ دیا جس سے ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے، ہم ہمیشہ اسی طرح ایک ساتھ رہیں۔ آمین‘


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎