بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


مروہ کے والد نے میزبان نِدا یاسر کو بے نقاب کر دیا، معاملہ نیا رُخ اختیار کر گیا

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  13:29

معروف مارننگ شو ہوسٹ ندایاسر اُس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب سے انہوں نے مروہ کے اہلخانہ کو پروگرام میں مدعو کیا اور ان سے بے معنی سوالات کیے۔ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں بچی مروا کے والدین کو بلایا اور ان سے اس واقعے کی

تفصیلات بتانے کے لیے کہا جو یقینا اُن والدین کے لیے بتانا بہت مشکل تھا۔ندا یاسر نے مروہ کے والد سے متعدد بار کئی بے معنی سوالات کیے۔جب کہ پروگرام میں موجود مروہ کی دادی اماں مسلسل روتی رہیں۔گذشتہ روز ندا یاسر نے اس معاملے پر معذرت

کی اور ساتھی ہی یہ بھی کہا کہ مروہ کے اہلخانہ نے ہم سے خود رابطہ کیا۔مروہ کے والدین کو میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے انہیں پروگرام میں مدعو کیا۔تاہم اب مروہ کے والد نے ندا یاسر کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ہم نے فون پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا بلکہ ہمیں شو پر خود بلایا گیا تھا،جب کہ بچی کے تایا کا کہنا ہے کہ ہمارا تو کسی میڈیا والے رابطہ نہیں ہے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد میزبان ندا یاسر نے 5 سالہ

بچی کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی۔ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کراچی کی 5 سالہ بچی مروہ کے والدین کو مارننگ شو میں بلا کر ان سے قابل اعتراض سوالات کیے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل دیا تھا۔ ندا یاسر نے معافی انسٹا گرام پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مانگی۔میزبان ندا یاسر کو بچی سے متعلق قابل اعتراض سوالات پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ ندا یاسر نے اپنا معافی پر مبنی پیغام سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید اور مسلسل کیے جانے والے معافی کے مطالبے کے بعد جاری کیا۔میزبان نے انسٹا پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے معافی مانگنا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو ناراض نہیں دیکھ سکتی، اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا سوال ہوا ہے تو میں ہاتھ جوڑ کر آپ لوگوں سے معافی مانگتی ہوں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎