بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کیسے ہوئی؟ تحقیق میں سنسنی خیز وجوہات سامنے آگئی

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  14:10

کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں پاکستان میں اس کے کیسز میں نمایاں کمی پر دنیا حیران ہے تاہم اب ایک نئی تحقیق رپورٹ میں اس کمی کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے جرنل آف پبلک ہیلتھ نے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر ثمرین کلثوم زیدی کی تحقیقی رپورٹ شائع کر دی ہے۔

اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر ثمرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے امکانات میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔کراچی کی بالغ آبادی پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ

چلا ہے کہ جولائی 2020 کے پہلے ہفتے تک 40 فیصد سے زائد آبادی کے مختلف طبقات کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے تھے اوران میں سے 90 فی صد سے زائد افراد میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد میں کورونا وائرس کےخلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوچکی تھی جس کا ثبوت ان کے خون میں بننےوالی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز ہیں۔ کراچی کے این آئی بی ڈی اسپتال کےماہرین کی جانب سے ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شہریوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کے نتیجے میں جون کے مہینے کے بعد شدید بیمار کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہونے میں نمایاں کمی آتی چلی گئی۔ اسی طرح اموات کی شرح بھی متاثر کن حد تک کم ہوگئی جس کا اعتراف صحت کے عالمی ادارے نے بھی کیا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎