بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سعودی عرب جانے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز84000روپے کوئی اضافی وصول کرے تو ۔۔پی آئی اے کا شکایات پر زبردست ایکشن

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  14:31

چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے پی آئی اے کی سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق کچھ ایجنٹس اور عناصر نے زیادہ طلب سے فائدہ اٹھا کراضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا ہے ، پی آئی اے کا کرایہ بشمول تمام ٹیکسز 84000روپے ہے ، پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکاموڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے ،کوئی بھی ایجنٹ چار سے پانچ ہزار سے زائد کمیشن وصول نہیں کرسکتا

right;">جو کہ 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ مسافر ٹکٹ کی خریداری کے لئے اس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور اگر کوئی اس سے زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری طور پر پی آئی اے کو [email protected] پر رپورٹ کریں ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے 28 مزید پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔ ایک یا دو دن تک اجازت ملنے کے بعد نشستیں آرام سے دستیاب ہوں گی اس لئے جو مسافر ابھی تک ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے ان سے درخواست ہے وہ دو دن انتظار کرلیں اور آرام سے ٹکٹ حاصل کریں ۔ترجمان کے مطابق ہمیں ادراک ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے اقامے 30 ستمبر سے پہلے معیاد پوری کررہے ہیں اسی لئے ہم نے 20 تا 30 ستمبر کے درمیان اضافی پروازوں کی درخواست کی ہے ۔پی ائی اے کی جانب سے پروازوں کی تیاری مکمل ہے اور اجازت ملتے ہی ٹکٹیں بکنگ کیلئے سسٹم میں دستیاب ہوں گی ۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎