بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لڑکے کو ہر وقت قبض کی شکایت جب اس کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹروں کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں،،، لڑکے کے پیٹ سے کیا نکلا

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  16:35

کوالالمپور میں ایک 15سال لڑکے کے پیٹ میں درد رہتا تھا اور ہمیشہ قبض کی شکایت بھی رہتی تھی۔ جب اسے ماں باپ ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے سکین کرکے بتایا کہ اس کے پیٹ میں ایک بڑے سائز کا ٹیومر ہے لیکن جب اس کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹروں کو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کے پیٹ میں

کوئی ٹیومر نہیں بلکہ ایک بچہ موجود تھا جو پوری طرح نشوونما پانے کے بعد مر

چکا تھا۔ اس بچے کے سر پر لمبے بال موجود تھے اوردیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ اس کے جنسی اعضاءبھی پوری طرح بن چکے تھے۔ڈاکٹروں نے اس بچے کو لڑکے کے جسم سے باہر نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”لڑکے کے پیٹ سے نکلنے والے بچے کا وزن ڈیڑھ کلوگرام سے زیادہ تھا اور اس کے اعضاءمکمل بنے ہوئے تھے تاہم بگاڑ کا شکار تھے۔یہ بچہ اس لڑکے کا جڑواں بھائی تھا جس کا فیوٹس ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کے باعث اس لڑکے کے پیٹ میں بن گیا اور وہیں نشوونما پاتا رہا۔ یہ بچہ اس لڑکے کی پیدائش کے بعد بھی کچھ عرصے تک اسی کے جسم سے خوراک حاصل کرتا رہا اور پھر اس کی موت واقع ہو گئی۔“ لڑکے کے ماں باپ کا کہنا تھا کہ ”اسے پیدائش سے ہی پیٹ میں درد رہتا تھا لیکن جب کبھی ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوا دے کر ہمیں واپس بھیج دیا۔ اب سی ٹی سکین میں اس کے پیٹ میں ٹیومر کی موجودگی کا انکشاف ہوا لیکن آپریشن میں جو کچھ نکلا، اس پر ہمیں اب تک یقین آ رہا۔“ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکا آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎