بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری،پاکستان میں موسم سرما کتنا طویل ہو گا؟ ماہرین موسمیات نے پیشگی بتا دیا

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  18:55

پاکستان میں گزشتہ ماہ بارشوں نے تباہی مچا دی، کراچی سمیت پورے سندھ میں بھاری نقصان ہوئے وہاں پنجاب سمیت پورے ملک میں لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔ اب ماہرین موسمیات کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے رواں سال پاکستان میں سردی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو گا اور برفباری کے ساتھ ساتھ ریکارڈ توڑ بارشیں بھی متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق پورے ملک میں شدید سردی کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہوں گی۔ ملک

کے

شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لا لینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے موسم سرما میں ریکارڈ سردی ہو گی۔ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سامنے آنے والا لالینا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند سالوں بعد نمودار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے زیادہ ہوتی ہیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎