بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


فرسٹ ائیر میں فیل طلبا کیلئے حیرت انگیز پالیسی جاری

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  18:57

انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری، طلبا کو فرسٹ ائیر کے نمبروں کی بنیاد پر سیکنڈ ائیر کے نمبرز دینے کا فیصلہ، فرسٹ ائیر میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی رعایتی نمبروں سے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ملے گی۔ سپیشل کیٹیگری میں شامل طلبا کیلئے امتحانات کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈز کے طلبا کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی جاری کر دی گئی، پالیسی کے مطابق سیکنڈ ایئر کے امتحان میں فیل ہونیوالے طلبا کو بھی فرسٹ ائیر کی بنیاد پر نمبرز دیکر پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا

style="text-align: right;">ہے، ایسے امیدوار جو بورڈ امتحانات میں امپروو کرنے کیلئے سیکنڈ ائیر کا امتحان میں شرکت نہیں کر سکے،ان طلبا کو فرسٹ ائیر کے برابر نمبرز دیکر پاس کیا جائے گا جبکہ 2020 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کیلئے آخری چانس کے حامل طلبا کو اوسطا نمبروں کی بنیادپرپاس کیا جائے گا۔ پالیسی دستاویز کے مطابق فرسٹ ائیر کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبا کو پاسنگ نمبروں سے ڈگری دی جائے گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈز کو سپیشل امتحانات کے انعقاد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی ہیں تاہم سپیشل امتحانات کیلئے 4کیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں۔ ان کیٹیگریز میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے امیدوار سپیشل امتحان دے سکتے ہیں اور مدارس کے طلبا کیلئے بھی سپیشل امتحانات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔پالیسی کے مطابق سائنس کے پریکٹیکل نہ ہونے کی بنا پر پچاس فیصد نمبرز طلبا کو ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز طلبا کے نتائج جاری کرنے کے پاپند ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ نتائج کا حتمی شیڈول بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎