بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عوام راشن پانی جمع کرلیں ۔۔ملک کے کون کون سے علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگنے والاہے ،بری خبرآگئی

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  19:15

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں ااضافہ ہورہا ہے اور آئندہ دو ماہ کے دوران تعداد مزید بڑھ سکتی ہے اس لیے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان ہے۔پریس کانفرس میں ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں رواں 18 دنوں کے دوران

زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے۔ خدشہ تھا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ تعلیمی داروں میں کورونا کے کیسز کی شرح 14 فیصد ہے۔ تعلیمی اداروں کے 950

ٹیسٹ سے 67 مثبت آئے۔ جامعہ بلوچستان میں 23 کیسز کی تشخیص ہوئی۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جس ادارے سے دو کیس رپورٹ ہوں گے اسے بند کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ امکان ہے مختلف علاقوں میں لاک ڈاوٴن لگایا جائے۔ ٹیسٹنگ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے اقدامات کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو بڑھایا گیا ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎