بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


موسمی صورتحال شدید ہونے والی ہے کراچی میں 21ستمبر سے کیا ہونے والا ہے محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے حوالے سے خبردار کر دیا

  ہفتہ‬‮ 19 ستمبر‬‮ 2020  |  22:43

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد ہونے کی بجائے مزید گرمی کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ شہر قائد کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں بھی گرمی کی شدت کم ہونے کی بجائے مزہد بڑھ جائے گی۔ عمومی طور پر مون سون

سیزن کے اختتام کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت

بدتریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، تاہم رواں سال صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ستمبر کا مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے، تاہم پھر بھی گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں گرمی کی شدید لہر آنے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 ستمبر سے کراچی میں شدید ہیٹ ویو آئے گی۔ گرمی کی یہ شدید لہر کئی دن برقرار رہ سکتی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائے گا۔دوسری جانب لاہور میں بھی گزشتہ چند روز سے یکدم گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎