بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارت کی انتہائی معروف اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

  پیر‬‮ 21 ستمبر‬‮ 2020  |  12:53

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارت کی انتہائی معروف اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ، پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی ، نیا نام کیا رکھا ہے ؟ جانیں ۔۔۔۔ بھارت کی کناڈا، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کرلیا۔ خیال رہے کہ سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر

گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے ماہرہ رکھا۔ رپورٹ میں مزید

بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چند وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔ دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے 9 اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ مولانا زین العابدین نے کہا کہ قبول اسلام کیلئے جو بھی مدرسہ سے رجوع ہوتا ہے، کورٹ Affidavit کی بنیاد پر ہی تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق تبدیل مذہب کی کارروائی انجام دی جاتی ہے۔

یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے تحت جاری ہے۔ سنجنا گلرانی ایک فلم اداکارہ ہیں، کیا اس بات سے آپ واقف تھے؟ اس سوال پر مولانا زین العابدین نے کہا کہ سنجنا گلرانی کے پس منظر سے وہ واقف نہیں تھے۔ مولانا نے کہا کہ سنجنا ہو یا کوئی اور خواہش مند جو بھی عدالت سے افیڈیوٹ پیش کرتا ہے، اس بنیاد پر قبول اسلام کا تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔ تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیرکسی جبر کے با رضا و رغبت اللہ کے ایک ہونے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو آخری پیغمبر مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔ اس تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط اور دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، ایڈریس ، دستخط اور فون نمبر بھی موجود ہیں۔ بھارت میں تبدیلی مذہب کے لیے عدالت سے بیانِ حلفی بنوا کر جمع کرایا جاتا ہے ۔سنجنا نے اپنے بیانِ حلفی میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے دین اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں

سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں، پروپیگنڈہ سے ان میں اسلام کو جاننے کی curiosity پیدا ہوئی ۔انہوں نے لکھا کہ اسلام کے متعلق موجود مواد کا مطالعہ کیا، مذہب اسلام پر چلنے والوں سے

تبادلہ خیال کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے ، میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہش مند ہوں تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔ سنجنا نے یہ بات بھی لکھی کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مرضی سے اسلام قبول کررہی ہیں اور اپنا اسلامی نام ماہرہ رکھ رہی ہیں۔ اداکارہ سنجنا گلرانی ان دونوں منشیات کے جال میں، جس کا سی سی بی نے پردہ فاش کیا ہے، ملزم قرار پائی ہیں۔ سنجنا گلرانی، کنڑا کی ایک اور اداکارہ راگنی دیودی سمیت چند دیگر ملزمین ان دنوں عدالتی تحویل میں ہیں۔ بنگلورو کی سینٹرل کرائم برانچ پولیس اس ہائی پروفائل کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس دوران سنجنا گلرانی کی 2018 میں مذہب اسلام میں داخل ہونے کی خبروں سے ریاست کی فلمی اور سیاسی حلقوں میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سنجنا گلرانی کی بہن نِکی گلرانی بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎