بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ایک امریکی ڈالر 2لاکھ 60ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا پاکستان میں ایرانی کرنسی کا لین دین بند

  پیر‬‮ 21 ستمبر‬‮ 2020  |  15:04

ایک امریکی ڈالر کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار ایرانی ریال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ایرانی کرنسی کی اس تاریخی گراوٹ کی وجہ سے پاکستان میں ایرانی کرنسی کی لین دین بند کرنا پڑگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں سال ایرانی کرنسی پچاس فیصد قدر کھو بیٹھی ہے۔2015 میں جوہری ڈیل طے پانے کے وقت ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر 32 ہزار تھی۔ جو اب تنزلی کا شکار ہوتے ہوتے اڑھائی لاکھ ریال کی سطح سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی تیل ایکسپورٹ

style="text-align: right;">بہت بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ایران کی تیل ایکسپورٹ 100 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 8 ارب ڈالرز کی سطح تک آ چکی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ایرانی حکومت کی جانب سے کرنسی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کچھ عرصہ قبل ایرانی پارلیمان نے ملکی کرنسی کی قدر میں سے چار صفر ختم کر دینے کا مسودہ قانون منظور کیاتھا۔ ایران کی حکومت برسوں سے چل رہی ریال کرنسی کے بجائے تومان کو ملکی کرنسی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئی ایرانی کرنسی دس ہزار ریال کے برابر ہوگی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎