بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لاہور موٹروے سانحے کا ملزم دراصل کہاں چھپ کر بیٹھا ہے؟ انتہائی اہم نشاندہی کر دی گی

  پیر‬‮ 21 ستمبر‬‮ 2020  |  19:50

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا ، آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا جبکہ ملزم کے حوالے سے آگاہی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کے لئے

چیلنج بن گئی ہے ، ملزم کے 13قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے ملنے والی معلومات پر ٹیمیں متحرک ہیں۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے

لئے تمام اضلاع کی پولیس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی کہ ملزم ممکنہ طور پر درباروں، امام بارگاہوں میں چھپا ہو سکتا ہے، ملزم کو عرس،سرکس، شیلٹرز ہومز میں بھی تلاش کیا جائے،ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچزخفیہ مقامات پرنظر رکھیں، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری میں کردارادا کریں،ملزم کے حوالے سے ویڈیوکلپ کیبلز پر نشر کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوسری جانب موٹروےکیس میں متاثرہ خاتون کی جانب سے بیان ریکارڈ نہیں کروایا گیا۔ تفتیشی افسروں کا کہنا ہے کہ بیان ریکارڈ نہ ہونے سے کیس کی تفتیش پر اثر پڑیگا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎