بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کورونا وائرس کے نئے پہلوئوں نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  10:17

یورپی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کرونا وائرس ان حالات میں بھی اپنا تحفظ کرسکتا ہے جس میں دیگر جراثیم ہار مان لیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگری میں ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے کورونا وائرس کو ایک سوئی کے سرے سے دبا کر جاننے کی کوشش کہ کتنی طاقت سے یہ کسی غبارے کی طرح پھٹ سکتا ہے۔تحقیق کے دوران سارس کوو 2 کے ایک ذرے کو لیا گیا جو کہ محض 80 نانو میٹرز چوڑا تھا اور نانو سوئی کو استعمال کیا گیا جس کا سرا اس سے بھی چھوٹا تھا۔اس سرے

سے

وائرس کو دبایا گیا اور دریافت ہوا کہ وہ کسی الاسٹک کی طرح کام کرتا ہے یعنی دبانے کے بعد جب چھوڑا جاتا ہے تو وہ ایک بار پھول جاتا۔محققین نے سو بار ایسا کیا اور ہر بار یہ ذرہ اپنی شکل برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ وائرس حیران کن حد تک مزاحمت کرتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ آن لائن جاری کیے گئے۔درحقیقت یہ نیا وائرس مسلسل سائنسدانوں کو اپنی منفرد ساخت سے حیران کررہا ہے۔اس تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ نوول کورونا وائرس انسانوں کو واقف وارئسز میں سب سے زیادہ لچکدار ہے اور اس کی شکل کو بگارنے سے اس کی ساخت اور اندر موجود مواد پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کی مکینیکل اور خود کو ٹھیک کرنے کی خصوصیات ممکنہ طور پر مختلف ماحولیاتی عناصر میں ڈھلنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎