بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کپتان کے گھر ڈکیتی کی واردات

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  10:54

ڈی ایچ اے فیز 4 گذری میں پی آئی اے کے کپتان کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان 10 تولے سونا،3 قیمتی گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 گذری پی آئی اے کے کپتان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش

آیا ، جس میں ملزمان 10 تولے سونا،3قیمتی گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے، جس وقت ڈکیتی ہوئی اس وقت پی آئی اے کیپٹن پرواز پر تھے۔مدعی نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس جائے وقوع پہنچی ، پولیس کا کہنا ہے کہ

ملزمان جاتے جاتے گاڑی بھی لے گئے۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا کہ کیپٹن عدنان سے رابطہ ہوگیا ہے، کپتان صاحب کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہے چند ماہ قبل کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس روبری کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کیا تھا۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزمان سے دوران تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے جبکہ ملزمان نے گزری میں بنگلے سے9لاکھ نقدی،قیمتی گھڑیاں لوٹیں۔سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکریم،عبدالرزاق،سکندر ،یونس شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول بھی برآمد ہوئیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎