بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ق لیگ نے ایک اور وکٹ گرا دی!بڑا نام چوہدری برادران کو پیارا ہوگیا

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  11:04

ق لیگ نے ایک اور وکٹ گرا دی، بڑا نام چوہدری برادران کو پیارا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے حلقہ این اے 169 سے تعلق رکھنے والے تحریک لبیک کے رہنماء احمدخان کمو نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور زیرِ بحث لائے گئے، اس ملاقات کے بعد احمد خان کمو نے چوہدری برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل ن لیگ

کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل (سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ) نے اسپیکر پنجاب اسمببلی چوہدری پرویز الٰہی

سے چوہدری ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیر بحث لائے گئے، اس مو قع پر رائے عثمان خان کھرل نے چوہدری برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان خان کھرل کا کہنا تھا کہ وہ اکلیے نہیں اپنے ساتھیوں ، خاندان کے افراد اور حلقے کی عوام کے ساتھ ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، رائے عثمان کھرل سابق ایم این اے رائے عارف حسین کھرل کے صاحبزادے ہیں۔ اس موقع پر ق لیگی رہنماء بھی موجود تھے، ق لیگی قیادت کی جانب سے رائے عثمان خان کھرل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں وارم ویلکم کیا گیا۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎