بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


لڑکی کا اپنے بواے فرینڈ کا امتحان لینا کافی مہنگا ثابت ہوا

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  11:24

یہ کہانی بہت ہی پرانی ہے اور اس کا انجام بھی ہمیشہ ایک سا ہی ہوتا ہے۔ کوئی اپنے محبوب کو آزمانے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن نتیجے میں صرف دکھ اور رسوائی ملتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اس برطانوی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنے بوائے فرینڈ کی وفاءکو آزمانے کیلئے ایک جال بچھایا لیکن سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ لگا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے دو خوبصورت جڑواں بہنوں کے ساتھ ساز باز کی تاکہ یہ اپنے بوائے فرینڈ کو آزماسکے۔ اس لڑکی کے کہنے پر جڑواں

بہنوں نے نوجوان کو، جو کہ ایک آئی ٹی انجینئر ہے، اپنے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے کچھ مسائل کے حل کیلئے اپنے گھر پر بلا لیا۔ گھر میں مختلف جگہوں پر کیمرے لگے ہوئے تھے جن کے ذریعے اس نوجوان کی گرل فرینڈ تمام معاملات کو براہ راست دیکھ رہی تھی۔

جب یہ نوجوان، جڑواں بہنوں کے گھر میں پہنچتا ہے تو کچھ دیر بعد ان میں سے ایک اسے لبھانے کی کوشش شروع کردیتی ہے۔ وہ اس سے پوچھتی ہے ”کیا تم نے کبھی ماڈلنگ کی ہے؟ تم بہت ہینڈسم ہو یقینا ماڈلنگ کرتے ہوگے۔“ نوجوان اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دیتا ہے اوراپنا کام جاری رکھتا ہے۔ کچھ دیر بعد وہ کپڑوں کے دو جوڑے اٹھالاتی ہے اور نوجوان سے مشورہ طلب کرنے لگ جاتی ہے کہ ان میں سے کونسا اسے زیادہ خوبصورت لگے گا۔ اس دوران وہ طرح طرح کی اٹھکیلیاں کرتی ہے تاکہ اسے لبھا سکے لیکن نوجوان پھر بھی اس پر توجہ نہیں دیتا۔اس کے بعد دوسری جڑواں بہن بھی آجاتی ہے اور وہ بھی اسے لبھانے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔ وہ دونوں اسے پیشکش کرتی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ دوستی کرسکتا ہے لیکن نوجوان واضح الفاظ میں انہیں بتاتا ہے کہ وہ پہلے ہی کسی لڑکی کے ساتھ محبت کرتا ہے اور اب کسی اور لڑکی کے ساتھ دوستی نہیں کرسکتا۔

اب اس ٹیسٹ میں نوجوان تو کامیاب ہوگیا لیکن خفیہ کیمرے کے ذریعے اس معاملے کو دیکھنے والی اس کی گرل فرینڈ بہت شرمندہ ہوئی ۔ یہ معاملہ صرف شرمندگی اور پچھتاوے تک ہی محدود نہیں رہا کیونکہ دراصل وہ خود کسی اور میں دلچسپی لے رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ اگر اس کا بوائے فرینڈ بھی بے وفائی پر مائل نظر آیا تو اسے بہانہ مل جائے گا اور وہ باآسانی اسے چھوڑ

کر کسی اور کے ساتھ ہولے گی۔ اب اسے اس دکھ اور پچھتاوے نے گھیر رکھا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ تو اس کی سچی محبت میں مبتلا ہے جبکہ وہ خود اس کے ساتھ بے وفائی کی مرتکب ہو چکی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎