بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گوشت کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں ، جتنا مرضی کھا لیں ، سب ہضم ہو جائے گا

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  11:55

گوشت کھانے سے پہلے یہ ایک چیز کھا لیں ، جتنا مرضی کھا لیں ، سب ہضم ہو جائے گا ۔۔۔ نیوٹریشنسٹ رحما عرفان نے کہا ہے کہ دعوتوں پر لذیذ قسم کے پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے چند غذائی تدابیر کا خیال ضرور رکھیں۔ کھانے پہلے اور کھانے کے ساتھ لیموں کا پانی،پودینے کے چند پتے ڈال کر (نمک اور چینی کے بغیر) وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

سوڈا اور مختلف قسم کے ڈرنکس سے جن میں چینی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، اجتناب کریں کیونکہ یہ ہاضمے میں کسی صورت معاون ثابت

نہیں ہوں گے۔ کھانے کے بعد گرین ٹی، قہوے کا لازمی استعمال کریں۔ کھانے سے پہلے تازہ پھل مثلاً انگور، پپیتا، انناس، آڑو، ناشپاتی، گریپ فروٹ کا استعمال نہ صرف میٹا بولزم بڑھاتا ہے،بلکہ ہاضمے کے ساتھ ساتھ بھوک لگانے کا کام بھی کرتا ہے۔ چربی اور چکنائی کے بغیر والے گوشت کے حصوں کو کھانا تیار کرنے میں استعمال کریں، خاص طور پرذیا بیطس اور بلڈ پریشر کے مریض بغیر چربی کے گوشت استعمال کریں۔ گوشت کے استعمال کے ساتھ، سبز پتوں والی سلاد کا لازمی استعمال کریں۔تازہ جڑی بوٹیوں اور مصالحے کے ساتھ گوشت کو میرینیٹ کریں۔ دھنیا، پودینہ، تلسی، سبز و سرخ مرچ، ادرک اور لہسن کا استعمال کرتے ہوئے ڈش کا ذائقہ بڑھائیں۔ چونکہ گوشت بہت تیزابیت کا حامل ہوتاہے لہٰذا کم بالائی والا دہی استعمال کرتے ہوئے گوشت کی تیزابیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎