بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روزانہ ایک کیلا کھانے سے ایسی بیماری سے نجات مل جائے جو اگر ہوجائے تو عمر بھر کیلئے پیچھا نہیں چھوڑتی

  منگل‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2020  |  19:42

ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی خطرناک بیماریاں آج کل تشویشناک حد تک عام ہوچکی ہیں اور ایک بار انسان ان موذی بیماریوں کے شکنجے میں آجائے تو عمر بھر کیلئے ان کے بد اثرات سے نہیں نکل پاتا۔ تو کیوں نہ ہم ایک ایسی چیز کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنالیں جو ایسی بیماریوں کو ہم سے دور رکھنے کے لئے جادوئی اثر کی

حامل ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف الباما کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ کیلے کا باقاعدہ استعمال انسان کو دل کی بیماری اور

فالج سے بڑی حد تک محفوظ کر دیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں پوٹاشیم بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ وہ مادہ ہے جو تنگ اور سخت شریانوں کو کھول دیتا ہے۔ چونکہ دل کی بیماری اور فالج کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک خون کی شریانوں کی بندش یا ان میں سختی آجاتا ہے، لہٰذا پوٹاشیم کی مناسب مقدار دستیاب ہو جانے سے شریانوں میں یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ

اگر ہم روزمرہ غذاؤں کے ذریعے پوٹاشیم حاصل کرنے کی بات کریں تو کیلا ان غذاؤں میں سرفہرست ہے۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر سینڈرز کا کہنا تھا کہ کیلے میں پائی جانے والی پوٹاشیم تیزی سے جزو بدن بنتی ہے اور اس کے مثبت اثرات بہت جلد نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ پوٹاشیم کو فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم کیلے کی صورت میں اس کا استعمال قدرتی بھی ہے اور زود اثر بھی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن‘ میں شائع کی گئی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎